شہید علم مشال خان کی بہن استوریا نے امریکی یونیورسٹی سے گریجویشن کرلی
استوریا خان مشال نے بفلو یونیورسٹی سے بایو میڈیکل میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے، کامیابی کو بھائی کے نام کردیا۔
مردان کی عبد الولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں قتل کیے گئے طالب علم مشال خان کی بہن استوریا خان مشال نے امریکا کی اسٹیٹ یونیورسٹی آف بفلو سے گریجویشن کی مکمل کرلی ہے۔
استوریا خان نے اپنی اس کامیابی کو اپنے بھائی شہید علم مشال خان کے نام کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
مشال خان کا دکھ نہیں بھولتا، اداکارہ بشریٰ انصاری
شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے دو اسکولوں کو بموں سے اڑا دیا گیا
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے نیویارک کی بفلو یونی ورسٹی سے بایومیڈیکل انجنیئرنگ میں گریجویشن مکمل کرلی ہے۔استوریا نے مزید لکھا کہ ڈگری کے ساتھ ساتھ انہوں نے ’ اسٹوڈنٹ انگیجمنٹ ایمبسیڈر انٹرن شپ ‘ اور ’ پیر مینٹورشپ ‘ بھی مکمل کی ہے۔ استوریا نے کہا کہ وہ اپنی ڈگری اپنے بھائی اور ’ شہید علم‘ مشال خان کے نام کرتی ہیں۔
Graduated from The State University of Newyork – "University at Buffalo” with a Degree in "Biomedical Engineering”. I have also completed my "Student Engagement Ambassador’s Internship” and "Peer Mentorship”. I dedicate my degree to "Mashal Khan” the Martyr of Knowledge”. pic.twitter.com/wenFWRVYSC
— Storiya Khan Mashal🔥 (@StoriyaM) May 23, 2023
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے والد نے سوشل میڈیا پر تصویر اور وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مشال خان کی بہن کا تعلیم کیلئے لگن اور جذبہ سب کیلئے ایک مثال ہے۔
Let’s celebrate the story of @StoriyaM , sister of Mashal Khan Shaheed, who in the face of adversity has graduated with a degree in BioMedical Engineering from State University Of Buffalo @UBuffalo !
Her resilient spirit and dedication to education are an inspiration to all. She… pic.twitter.com/t06LQiC0Qr— Ziauddin Yousafzai (@ZiauddinY) May 23, 2023
ضیاالدین یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ استوریاخان مشال نے اپنی اس کامیابی کو مشال خان اور تعلیم کے حق کیلیے لڑنے والی افغان طالبات کے نام کردی ہے۔
خیال رہے کہ مشال خان کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں 13 اپریل 2017 کو یونیورسٹی کے احاطے میں مشتعل ہجوم نے قتل کردیا تھا۔