عمران ، بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے نام نان فلائی لسٹ میں شامل

وزارت داخلہ کی جانب سے نان فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے 80 افراد میں پی ٹی آئی کے سابق اور موجودہ اہم رہنما بھی شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت 80 افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نو فلائی لسٹ میں شامل اور بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے والوں میں عمران خان، بشریٰ بی بی پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری اور حماد اظہر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران ریاض کے بعد صحافی سمیع ابراہیم بھی گرفتار، اسلام آباد پولیس تصدیق سے گریزاں

کمانڈنگ آفیسر نے آرمی ایکٹ کے تحت 16 مشتبہ افراد کو تحویل میں لینے کی درخواست کردی

پی ٹی آئی سے منسلک قاسم سوری، اسد قیصر، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں اسلم بھی نو فلائی لسٹ میں شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کے نام متعلقہ اداروں کی سفارش پر فہرست میں ڈالے ہیں۔

محکمہ پولیس، قومی احتساب بیورو اور محکمہ انسداد بدعنوانی نے وزارت داخلہ سے ان ناموں کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ تحاریر