ن لیگ کے محمد زبیر کے بعد پی ٹی آئی کے افتخار درانی کی نازیبا ویڈیو لیک
پاک ووکل کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے ایک لمبا چوڑا ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی نے ریلیز کی ہے۔
سوشل میڈیا پر آج ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر افتخار درانی اور پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا لیڈر رابعہ ملک ہے۔
پاک ووکل کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے ایک لمبا چوڑا ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی نے ریلیز کی ہے۔
پاک ووکل ٹوئٹر ہینڈل نے اہم انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی اور رابعہ ملک کی نازیبا ویڈیو پی ٹی آئی کے پالتو ‼️”اظہر مشوانی”‼️ اور اس کی ٹیم نے بنائی اور آج ریلیز کردی۔”
یہ بھی پڑھیے
میرا ملک چھوڑ کر جانے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان نے تمام افواہوں کی تردید کردی
عمران خان کے قریبی ساتھی گلوکار سلمان احمد نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کردی
پاک ووکل نے کہا ہے کہ "مشوانی کے پاس نا صرف یہ ایک ویڈیو ہے بلکہ ایسی درجنوں پارٹی رہنماؤں کی نازیبا ویڈیو خفیہ طریقے سے ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔”
🏮اہم انکشاف
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی اور رابعہ ملک کی نازیبا ویڈیو پی ٹی آئی کے پالتو ‼️"اظہر مشوانی"‼️ اور اس کی ٹیم نے بنائی اور آج ریلیز کردی۔
مشوانی کےپاس نا صرف یہ ایک ویڈیو ہے بلکہ ایسی درجنوں پارٹی رہنماؤں کی نازیبا ویڈیو خفیا طریقے سے ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔… pic.twitter.com/F85LSrPHP3— PakVocals (@PakVocals) May 26, 2023
پاک ووکل نے اپنے ذرائع سے انکشاف کیا ہے کہ "اظہر مشوانی کے پاس فلک جاوید ، سنم جاوید، سحر بندیال، عائلہ ملک، ملیکہ بخاری، مسرت جمشید چیمہ، مرد سعید ، رمل شاہ اور مزید درجنوں پارٹی رہنماؤں اور ججز کی فیملی کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں۔”
پاک ووکل ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا ہے کہ "آج ایک ویڈیو ریلیز ہوئی لیکن یہاں سلسلہ تھمنے والا نہیں ہے آنے والے دنوں میں مزید ویڈیوز ریلیز کی جائیں گی۔ کسی کی ذاتی زندگی کے معاملات کو ریکارڈ کرنا بہت بڑا جرم ہے اس سے بڑا جرم ان ویڈیوز کی بنیاد پہ لوگوں کو بلیک میل کرنا ہے۔”
عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے پاک ووکل نے مزید لکھا ہے کہ "اظہر مشوانی یہ سب کچھ عمران نیازی کی ایما پہ کر رہا ہے۔ میری درخواست ہے اپنی سیکیورٹی فورسز اور ایجینسیز سے کہ جلد سے جلد اس بےغیرت اظہر مشوانی کو گرفتار کر کہ اس کا موبائل ضبط کیا جائے اور اس گھناؤنی بلیک میلنگ کو روکا جائے اور قرار واقع سزا دی جائے۔”