مبینہ آڈیو لیکس کا معاملہ: پیمرا نے 9 مبینہ آڈیوز کا ٹرانسکرپٹ جاری کردیا
حکومت کی جانب سے پیمرا کو 9 آڈیوز فراہم کی گئی تھیں۔ جس پر آج پیمرا کی جانب سے ان مبینہ آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کردیئے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بننے والے آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا، آڈیو لیکس کمیشن کے زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس سے متعلق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کیے گئے جوڈیشل کمیشن کو مبینہ آڈیوز کی ٹرانسکرپٹ مہیا کردی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان نے مرکزی قیادت چھوڑنے والوں کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی
پیمرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے مبینہ آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کیے ہیں ، اور ٹرانسکرپٹ کی تصدیق بھی کردی ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی آڈیو کمیشن نے زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کردیے
پیمرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے مبینہ آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ تیار کرکے ٹرانسکرپٹ کی تصدیق بھی کردی
چودھری پرویز الٰہی، جسٹس مظاہر نقوی، عمران خان سمیت 14 افراد کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ جاری pic.twitter.com/zOJUc7wgMj
— Aamir Saeed Abbasi (@AmirSaeedAbbasi) May 26, 2023
حکومت کی جانب سے پیمرا کو 9 آڈیوز فراہم کی گئی تھیں۔ جس پر آج پیمرا کی جانب سے ان مبینہ آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کردیئے ہیں۔
جن مبینہ آڈیوز کا ٹرانسکرپٹ جاری کیا گیا ہے ان میں چوہدری پرویز الہیٰ اور سپریم کورٹ کے جج کا ٹرانسکرپٹ ہے۔
عمران خان اور مسرت چیمہ کے درمیان ہونے والی مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی خوشدامن اور وکیل خواجہ طارق کی اہلیہ کی مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ شامل ہے۔
چوہدری پرویز الہیٰ اور ایڈووکیٹ ارشد جوجا کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو کو ٹرانسکرپٹ جاری کیا گیا ہے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل طارق رحیم کے درمیان ہونے والی مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری کیا گیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کے درمیان ہونے والی مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری اور ان کے بھائی فیصل چوہدری کے درمیان ہونے والی مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری کیا گیا ہے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری کیا گیا ہے۔