خواجہ آصف نے 9 مئی کے حملہ آوروں کو پاکستانی تسلیم کرنے سے انکار کردیا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے جوکہ ریاست سے بغاوت تھی ،انہوں نے کہا کہ یہ دکھ اور رنج کی بات ہے کہ یہاں قائد اعظم کی تصویروں کو جلایا گیا، یہ لوگ ذہنی اور نظریاتی طور پر پاکستانی نہیں تھے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان 9 مئی کے حملوں کا مرکزی کردار ہے۔ جناح ہاؤس سمیت ملک بھر میں پرتشدد واقعات مکمل منصوبہ بندی کے تحت کروائے گئے ۔

لاہور میں جناح ہاؤس  کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وزیر دفاع  خواجہ آصف نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مکمل ذمہ داری عمران خان پر عائد کی ۔

یہ بھی پڑھیے

9 مئی کے واقعات کے تناظر میں چند کیسز ہی ملٹری کورٹس میں جائیں گے، رانا ثناء اللہ

خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست پاکستان کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ بغاوت کی گئی  ۔جناح  ہاؤس سمیت تمام حملو ں کی پہلے سے مکمل منصوبہ کی گئی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح جناح ہاؤس کونقصان پہنچا کر نذر آتش کیا گیا، یہ سب منصوبہ بندی کے تحت تھا اس روزجتنے حملے ہوئے  یہ سب  باقاعدہ ریاست سے  بغاوت تھی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ 9 مئی کو کیے جانے والے حملوں کی منصوبہ بندی 10 روز قبل کی گئی تھی ۔جناح ہاؤس میں قائد اعظم کی تصاویز نذر آتش کی گئیں ۔

لیگی رہنما نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  یہ دکھ اور رنج کی بات ہے کہ یہاں قائد اعظم کی تصویروں کو جلایا گیا، یہ لوگ ذہنی اور نظریاتی طور پر پاکستانی نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہباز شریف کا سیاسی بحران کے باجود آئین کی پاسداری کے عزم کا اعادہ

آصف نے کہا کہ دہشتگردوں نے شہداء کو بھی نہیں بخشا۔ وہ شہداء جنہوں نے ملک و قوم کے لیے قربانیاں دیں۔ پی ٹی آئی کے حامیوں نے ان کی یادگاروں کی توہین کی ہے۔

دفاعی امور کے وزیر نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ ہوتے ہیں تاہم گزشتہ 75 سالوں میں جو ریڈ لائن کراس نہیں کی گئی اس  ریڈ لائن کو 9 مئی کو  قصداً  پامال کیا گیا ہے ۔

خواجہ آصف نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک شخص اقتدار کھو کر ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔

مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما  نے سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ہی ججز کی آڈیو لیکس کے معاملے پر عدلیہ اپنی آڈیوز کا خود منصف بن گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر