پنجاب انتخابات کا معاملہ: سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہین عدالت کی درخواست دائر
پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزیراعظم ، اٹارنی جنرل ، سیکریٹری الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر ، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کی حکم عدولی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق ایم پی اے زینب عمیر اور طلعت فاطمی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وزیراعظم پاکستان ، چیف الیکشن کمشنر ، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آڈیو لیکس جسٹس فائز عیسیٰ کمیشن، چیف جسٹس نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا
سابق آئی جی پولیس میجر ریٹائرڈ ضیاءالحسن کا بیٹا کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کے الزام میں گرفتار
درخواست میں اٹارنی جنرل ، اسپیشل سیکریٹری خزانہ ، ممبران اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو نہ ہی فنڈز دیئے گئے اور نہ ہی سیکورٹی فراہم کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو 27 اپریل تک فنڈز کی فراہمی یقین بنانے کی ہدایت کی تھی۔ جبکہ اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے عدالتی احکامات عمل نہیں کیا۔