گلگت کی شانٹر ویلی میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ

گلگت میں شاونٹر ویلی پاس کے قریب برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 10افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس سے اموات کی تعداد میں اضافے کے خدشات جنم لینے لگے

گلگت بلتستان کی شانٹر ویلی کے قریب برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔ ریسکیو حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

مقامی حکام کے مطابق گلگت بلتستان کی شانٹر ویلی میں المناک حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ ریسکیو حکام نے اموات میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کےپی ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

گلگت میں شاونٹر ویلی پاس کے قریب برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 10افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو سرگرمیوں میں مدد کے لیے مقامی رضاکار موقع پر پہنچے۔

شانٹر ویلی میں برفانی تودہ گرنے کی خبر پورے علاقے میں تیزی سے پھیل گئی جس کے بعد مقامی رضاکاروں جائے وقوعہ پر پہنچنے اور ریسکیو، ریلیف کے کاموں میں مدد فراہم کی۔

مقامی حکام نے بتایا کہ المناک  حادثے میں اب تک10 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم متعدد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس سے اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔

استور پولیس حکام 9 اموات کی تصدیق کی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جوکہ خطرات کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا میں شدید برفانی طوفان سے 35 ہلاک، لاکھوں محصور، درجہ حرارت منفی 50 تک گرگیا

سرکاری حکام نے کہا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم متعدد افراد اب تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں ریکوری میں مشکلار درپیش ہیں  جن سے خدشات جنم لے رہے ہیں ۔

شانٹر ویلی میں پیش آئے المناک سانحے میں جاں بحق افراد کا رتعلق بکروال برادری سے ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر