ورلڈ بینک نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 213 ملین ڈالر امداد کی منظوری دے دی

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین کے مطابق پاکستان کے جنوب مغربی علاقوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 213 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے جس سے تقریباً 27 لاکھ افراد مستفید ہونگے

ورلڈ بینک نے پاکستان کے جنوب مغربی علاقوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 213 ملین ڈالر کی منظوری دے دی جس سے تقریباً 27 لاکھ افراد مستفید ہونگے ۔

ورلڈ بینک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 213 ملین ڈالر کی منظوری دی ہے جس سے صوبہ بلوچستان میں کے تقریباً 2.7 ملین افراد مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

گلگت کی شانٹر ویلی میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ

ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کے تحفظ معاش کو بہتر بنانے کے لیے 213 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی ۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بنہاسین نے کہا کہ ہم بلوچستان کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ متاثرہ کمیونٹیز کو خوراک کی فراہمی میں مدد دی جاسکے۔

کنٹری ڈائریکٹرناجی بنہاسین نے کہا کہ امداد کا مقصد بلوچستان میں سیلاب سے تباہ ہونے والے نظام آبپاشی اور سیلاب سے بچاؤ کے بنیادی ڈھانچے کو بحال  کیا جا سکے۔

عالمی بینک کے حکام نے کہا ہے کہ حالیہ امداد سے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے تباہ حال مکانات اوراشیائے خور ونوش کو بروقت بحال کرنے میں مدد ملے گی ۔

ورلڈ بینک کے انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس اینڈ اڈاپٹیشن پروجیکٹ سے تقریباً 35 ہزار مکان مالکان کو انکے گھروں کی دوبارہ سے تعمیر نو کیلئے گرانٹس ملیں گی ۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکارہ حدیقہ کیانی کو سیلاب متاثرین کیلئے مکانات کی تعمیر پر خراج تحسین

حالیہ امداد سے تباہ شدہ کانفراسٹرکچر اور سہولیات کی مرمت، جیسے پانی کی فراہمی، آبپاشی، سڑکیں، اور کمیونٹی سہولیات، خدمات کی بحالی میں معاون ثابت ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں آنے والے بدترین سیلاب نے سندھ اور بلوچستان کو شدید متاثر کیا تھا ۔سیلاب سے ایک ہزار 700 اموات بھی ریکارڈ ہوئی تھیں۔

حالیہ سیلاب سے ساڑھے تین کروڑ افراد متاثر ہوئے تھے جبکہ پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا تھا۔ سیلاب سے کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئیں ۔

متعلقہ تحاریر