مولانا فضل الرحمان کا تھائی لینڈ کا دورہ؛ حریم شاہ کے غیر اخلاقی الزامات کی بھرمار

متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے  کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے تھائی لینڈ  کے نجی دورے کو  عیاشی کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا تھائی لینڈ کیوں گئے ؟ کیونکہ تھائی لینڈ کے لیڈی بوائز دنیا بھر میں مشہور ہیں

امیر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر تھائی لینڈ پہنچ گئے  تاہم ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ پر غیر اخلاقی الزامات کی بھرمار کردی ہے ۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے ترجمان اسلم غوری نے پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ نجی دورے پر تھائی لینڈ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حریم شاہ کے مولانا فضل الرحمان پر اخلاق باختہ الزامات؛ دین فروش مولوی بول دیا

ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر تھائی لینڈ گئے جبکہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ عیاشی کیلئے  تھائی لینڈ گئے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان  کے حوالے سے خبریں آرہی تھی کہ وہ سیاسی بحران سے حوالے سے نواز شریف سے مشاورت کے لیے لندن جارہے ہیں تاہم پارٹی ترجمان نے اس کی تردید کردی تھی ۔

متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ٹوئٹر ہینڈل سے مولانا فضل الرحمان کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ مولانا تھائی لینڈ کیوں گئے ہیں ؟ ۔ کیونکہ تھائی لینڈ کے لیڈی بوائز دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ عیاش مولانا کے نجی دورے کا مقصد لیڈی بوائز کے ساتھ انجوائے کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ کبھی قطر تو کبھی تھائی لینڈ یہ ہورہی ہیں دین کی اصل خدمتیں۔ شرمناک۔

یاد رہے کہ متنازعہ ٹک ٹاکر اس سے قبل بھی امیر جے یوآئی ف پر غیراخلاقی الزامات عائد کیے۔ حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان  قطر میں شی میل  بوائے کی فرمائش کی تھی ۔

متعلقہ تحاریر