سمیع ابراہیم کی واپسی مگر عمران ریاض تاحال لاپتہ؛ حکومت کے متضاد دعوے

بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کی سمیع ابراہیم کی گھر واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض بھی جلد لوٹے گے  جبکہ نون لیگی رہنما عطا تارڑ نے عمران ریاض کی گمشدگی  کو روپوشی قرار دیا اور کہا کہ وہ جلد واپس آئیں گے

نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے مغوی مینیجنگ ڈاریکٹر (ایم ڈی )اور پروگرام اینکر پرسن سمیع ابراہیم گھر واپس آگئے۔ سینئر صحافی کو جمعرات کو دفتر سے گھر  واپسی  کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے ۔

اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے بول نیوز کے ایم ڈی اور پروگرام اینکر پرسن سمیع ابراہیم گھر واپس پہنچ گئے ہیں ۔بول نیو اسلام آباد  کے بیورو چیف صدیق جان کی ان کی واپسی کی تصدیق کردی ۔

یہ بھی پڑھیے

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے عمران ریاض کی گمشدگی خفیہ ایجنسی پر عائد کردی

بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان نے ٹی وی چینل کے صدر اور ایم ڈی  سمیع ابراہیم کی گھر واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امید  ظاہر کی عمران ریاض خان بھی جلد آجائیں گے۔

جیو نیوز کے اینکر پرسن شہزاد اقبال نے کہا کہ حکومت عمران ریاض خان اور سمیع ابراہیم کی گمشدگی سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ بھی کررہی ہے کہ  دونوں جلد منظر عام پر آجائیں گے ۔

نون لیگ کے رہنما  عطا اللہ تارڑ نے شہزاد اقبال کے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  عمران ریاض کے معاملے پر عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ شاید خود روپوش ہوئے ہیں تاکہ عوام اور  عالمی برادری کی حمایت  حاصل کی جا سکے ۔ عمران ریاض جہاں کہیں بھی ہیں وہ جلد واپس آئے گے اور ازخود بتائیں گے وہ کہاں تھے۔

ٹی وی اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے اہلخانہ کے مطابق  انہیں دفتر سے گھر واپسی کے  وقت تقریباً رات  9 بجے  کے قریب سکستھ ایونیو، سیکٹر جی 6 سے 4 کار سوار نا معلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے ۔

نجی نیوز چینل اے آر وائے نےدعویٰ کیا تھا کہ سمیع ابراہیم کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تاہم وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے  سمیع ابراہیم کی گرفتاری سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔

سمیع ابراہیم سے قبل  بول نیوز سے منسلک اینکر پرسن عمران خان کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتارکیا گیا تھا۔عمران ریاض کی گمشدگی کو تقریباً 18 روز گزر چکے ہیں مگر وہ تاحال بازیاب نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران ریاض کے بعد صحافی سمیع ابراہیم بھی گرفتار، اسلام آباد پولیس تصدیق سے گریزاں

عمران ریاض کے والد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ان کے بیٹے کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔انہوں نے بیٹے کی بازیابی کیلئے عدالت سے بھی رجو ع کیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے  پولیس اور دیگر  اداروں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران ریاض کو کچھ ہوا تو میں کسی کو نہیں چھوڑونگا تاہم اب تک ان  کی بازیابی عمل میں نہیں آئی۔

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے  عمران ریاض کی گمشدگی خفیہ ایجنسی پر عائد کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اینکر پرسن عمران ریاض کو فوری طور پر  بازیاب کروایا جائے ۔

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران ریاض کو پاکستانی فوج کی خفیہ ایجنسی نے اغوا کیا۔ آر ایس ایف نے کہا کہ پاکستانی فوج ریاست کے اندر ریاست کے طور پر کام کرتی ہے۔

متعلقہ تحاریر