پی ٹی آئی کا خواتین کارکنان کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ کرنے پر شدید اعتراضات

سابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سات خواتین کارکنوں کی تاحال شناخت پریڈ نہیں کروائی گئی ہے جبکہ پارٹی کی لیگل ٹیم کے رکن سلمان شاہد ایڈوکیٹ نے فوری طور پر شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین میں سے سات کی شناخت پریڈ نہ کروائی جارہی ہے  جبکہ ان کے اہلخانہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

سابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سات خواتین کارکنوں کی تاحال شناخت پریڈ نہیں کروائی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سمیع ابراہیم کی واپسی مگر عمران ریاض تاحال لاپتہ؛ حکومت کے متضاد دعوے

تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے رکن سلمان شاہد ایڈوکیٹ کے مطابق صنم جاوید، طیبہ سمیت کئی خواتین کی شناخت پریڈ نہیں ہوئی،اس لیے انہیں آج عدالت میں پیش نہیں کی جائے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ سرور روڈ میں درج مقدمے 123 کارکنان کی شناخت پریڈ30 مئی کیمپ جیل میں مجسڑیٹ غلام جابر کےروبرو ہو گی۔عدم شناخت پر ملزمان کو ڈسچارج کردیا جائے گا ۔

پی ٹی آئی سلمان شاہد ایڈوکیٹ نے پولیس حکام کے نام ایک درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث  مرد و زن کی شناخت پریڈ کے لیے ایک تاریخ مقرر کی جائے ۔

رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے دعویٰ کیا کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ جو بدسلوکی ہوئی وہ باہر آکر بتائیں گی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ظلم و ستم بس  ایک حد تک کیا جاسکتا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار خواتین کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ،ان بے گناہ خواتین رہا کر دیا جائے ۔

تحریک انصاف کی2 خواتین کارکنان عائشہ مسعود اور ماحہ مسعود  کو کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ اورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں آج  پیش کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے عائشہ مسعود اور ماحہ مسعود ماں بیٹی ہیں، انہیں چہرے ڈھانپ کرعدالت پیش کیا گیا۔ پولیس نے دوران سماعت دونوں ملزمان  کی شناخت پریڈ کے لیے ریمانڈ طلب کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پولیس کے مطالبے پر آرمی تنصیبات میں حملے میں ملوث  دونوں خواتین  کو شناخت پریڈ کیلئے7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس)لاہور پر حملے کی مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔خدیجہ شاہ  30 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت  جیل   میں قید ہیں۔

سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی ، سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور فیشن برانڈ ”ایلان“کی مالکہ کوٹ لکھپت جیل میں گزشتہ 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کے خلاف لیگی ڈرامہ وڈیو کا سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ مارٹم کر ڈالا

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ خدیجہ شاہ کے خلاف جناح ہاؤس لاہور پر حملے کے تمام ثبوت پولیس نے حاصل کر لئے گئے  ہیں، ملزمہ 9 مئی کو لوگوں کو جناح ہاؤس پر حملے لیے بلاتی رہیں ۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران حمزہ کیمپ پر حملے میں ملوث 30 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت پریڈ اٹک ڈسٹرکٹ جیل میں کی گئی۔ حمزہ کیمپ پر حملے کے الزام میں 72ملزمان گرفتار ہیں، جن میں سے 21 کو حملے کے وقت موقع سے پکڑا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر