امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ سے بہن فوزیہ صدیقی کی 20 سال بعد ملاقات
ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات میں بہنوں کے درمیان شیشے کی دیوار حائل رہی، ڈاکٹرعافیہ ایک گھنٹے تک خود پر ڈھائے مظالم کی داستان سناتی رہیں،بچوں اور والدہ کا پوچھتی رہیں، بچوں کی تصویر دیکھنے کی اجازت بھی نہیں ملی،ڈاکٹر عافیہ کے سامنے کے دانت ٹوٹ چکے، سماعت بھی متاثر ہے،سینیٹر مشتاق ملاقات کا احوال سناتے ہوئے پھوٹ پھوٹ ک رودیے
امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے 20 سال بعد ان کی بڑی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ہے۔
ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کیلیے امریکا جانے والے جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق خان کا کہنا ہے کہ ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں بہنوں کے درمیان شیشے کی دیوار حائل رہی اور انہیں مصافحےیا گلے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سنجیدہ نہیں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
امریکی ریاست فورٹ ورتھ کی جیل میں دونوں بہنوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کا احوال سن کر سینیٹر مشتاق احمد خان پھوٹ پھوٹ کر رودیے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی کل بروز جمعرات ڈاکٹرفوزیہ اور کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ کے ساتھ دوبارہ ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوگی۔
کل ڈاکٹرعافیہ سےمیری ڈاکٹرفوزیہ اورکلائیو اسٹافورڈاسمتھ سمیت جیل میں ملاقات ہوگی۔
لیکن آج ڈاکٹرفوزیہ کی ملاقات کاافسوسناک احوال سن لیجیے۔اگر چہ صورتحال تشویشناک ہے لیکن ملاقاتوں کابات چیت کاراستہ کھل گیا۔اب ضرورت اس بات کی ہےکہ عوام آوازاٹھائیں اورحکمرانوں کومجبورکرےکہ وہ فوری…— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) May 30, 2023
سینیٹر مشتاق خان نےملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہاکہ دونوں بہنوں کے درمیاں شیشے کی دیوار حائل رہی،امریکی حکام نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو موبائل فون پر عافیہ صدیقی کو ان کے بچوں کی تصاویر بھی دکھانے نہیں دیں۔
سینیٹر مشتاق خان نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ڈھائی گھنٹے کی ملاقات کے دوران ایک گھنٹے تک خود پر بیتے مظالم کی داستان سناتی رہیں اور اپنی والدہ اور بچوں کے متعلق پوچھتی رہیں، انہیں اپنی والدہ کی موت کا بھی علم ہیں ہے۔ڈاکٹرعافیہ نے کہاکہ انہیں اپنی والدہ اور بچے ہر وقت یاد آتے ہیں۔
سینیٹر مشتاق نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرعافیہ کے سامنے والے دانت جیل میں حملے سےگر چکے ہوچکےہیں۔ان کو سر پر ایک چوٹ کی وجہ سے سننے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی۔