سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا
چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے تمام ممبران کو شیکایات کی تفصیلات بھجوا دی ہیں۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف دائر شکایات پر کارروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف دائر شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم آڈیو لیکس کمیشن نے لارجر بینچ پر اعتراض اٹھا دیا
پشاور ہائی کورٹ کا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم
سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس کی ہدایات پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس سردار طارق مسعود ، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد احمد علی شیخ ، لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر علی بھٹی ، اور چیف جسٹس عمر عطاء بندیال شامل ہیں۔
چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے تمام ممبران کو شیکایات کی تفصیلات بھجوا دی ہیں۔