وزیراعظم شہباز شریف نے نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے کمر کس لی

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف موٹرسائیکل سواروں کےلیے سستا پیٹرول کی اسکیم لانے کے خواہش مند ہیں۔

مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے کمر کس لی ہے ، وزیراعظم کی ہدایت پر بنائے گئی 7 رکنی کمیٹی آج اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

بجٹ 2023-24 کو عوام دوست بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف متحرک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم نے نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے مشاورت کا عمل تیز کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران ریاض اور ارقم شیخ کی گمشدگی، افغان فون نمبرز کا استعمال مگر ریاست غیر سنجیدہ

پکوڑے تلنے والے گورنر سندھ 1لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کرانے کیلیے کمربستہ

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سستا پیٹرول اسکیم کے لیے بھی متحرک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف موٹرسائیکل سواروں کےلیے سستا پیٹرول کی اسکیم لانے کے خواہش مند ہیں، سستا پیٹرول اسکیم پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہا ہے کہ وزیراعظم سبسڈی کو عوام تک براہ راست پہنچانے کے خواہش مند ہیں، غریب خواتین، مزدور، کسان اور یوتھ کو براہ راست اسکیموں سے فائدے دینے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے سبسڈی کو براہ راست حق داروں تک پہنچانے کےلیے تجاویز طلب کرلیں ہیں ، جس پر قائم کی گئی 7 کمیٹیاں آج سفارشات پیش کریں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی یوریا کی سبسڈی براہ راست کسان کو دینے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز کی سبسڈی براہ راست مستحقین تک پہنچانے کی بھی ہدایت کی ہے ، بجٹ میں غریب طبقات کے لیے رعایتی  نرخ پر چینی، آٹا اور گھی دینے کی اسکیم میں توسیع کی تیاری کی جا رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر