آئی ایم ایف مشن ہیڈ کے بیانات پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے، ڈاکٹر عائشہ غوث

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف ہیڈ مشن ناتھن پورٹر بیانات پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے تاہم مالیاتی ادارے کو اس طرح کا مینڈیٹ نہیں ہے ،آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوا   تو پلان بی تیار ہے

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) پاکستان کے مشن ہیڈ ناتھن پورٹر کے بیانات کو ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا ۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا  کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) پاکستان کے مشن ہیڈ  ناتھن پورٹر کے بیانات پاکستان کے داخلی معاملے میں دخل اندازی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مالیاتی خسارہ 3 ہزار 79 ارب تک جا پہنچا

عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو میں موقف اپنایا کہ پاکستان اپنے آئین و  قانون کے مطابق  چل رہا ہے ۔ پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت  آئی ایم ایف  مینڈیٹ نہیں ہے ۔

وزیر مملکت برائے  خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان غیر معمولی نوعیت کا ہے۔آئی ایم ایف پاکستان کے اندرونی معاملات میں بلکل بھی دخل اندازی نہیں کر سکتا ہے ۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ  قرض پروگرام میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں ۔ امید ہے نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف سے  اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو شرائط پر عمل درآمد اور پروگرام مکمل کرنے کی یقین کروائی ہے ۔معاہدہ نہیں ہوا  تو دوسرا راستہ اپنائے گے ۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ  آئی ایم ایف پروگرام 30 جون کو ختم ہو جائے گا تاہم ڈیل نہیں ہوئی تو ہم آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھے گے  ۔ حکومت کے پاس  پلان بی موجود رہتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ڈالر کی قیمت میں اضافہ: اسٹیٹ بینک نے 9 ماہ بعد بینکوں کو کلین چٹ دے دی

 وزیر مملکت خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پلان بی تیار ہے مگر ہماری ترجیح آئی ایم ایف پروگرام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیا بجٹ الیکشن بجٹ ہوگا ،عوام کو ریلیف فراہم کریں گے ۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ نیا بجٹ 9 جون کے حساب سے تیار کیا جارہا ہے جس میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور کوشش ہوگی مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے ۔

متعلقہ تحاریر