حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے صارفین کو تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دے دیا

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلو کوکنگ آئل کی قیمت میں 93 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ گھی کی قیمت میں68 روپے ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا

وفاقی حکومت نے بجٹ سے قبل عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مختلف برانڈ کے گھی اور تیل کی قیمتوں میں 93 روپے تک کی کمی کا اعلان کردیا ہے ۔

وفاقی حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کے صارفین کو گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے 93 روپے تک کمی کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگائی کی وجہ سے 90 فیصد پاکستانیوں نے سفری منصوبے چھوڑ دیئے، پروفیسر اسٹیو ایچ ہینکے

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل  کی قیمتوں میں رعایت کا اعلان کیا ہے ۔

حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کے صارفین کیلئے  ایک لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں  93روپے تک  کمی کی ہے  جبکہ ایک کلو گھی بھی 68 روپے سستا ہوگیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگاجبکہ گزشتہ ہفتے بھی  مختلف برانڈ  کے تیل اور گھی کی قیمتیں کم ہوئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوثر گھی کا ایک کلو پیک 68 روپے کمی سے 517 روپے کا ہوگیا جبکہ اس سے قبل ایک کلو کا پیک 585 روپے میں دستیاب تھا ۔

کوثر گھی کے ڈھائی  کلو کے پیکٹ پر 170 روپے کم کیے گئے ہیں جس کے بعد ڈھائی کلو کا پیکٹ 1320 روپے کا ہوگیا جوکہ پہلے 1490 روپے کا تھا ۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی  کے 5 اور 10 کلو والے پیکٹس پر  بالترتیب  340 اور 647 روپے کی کمی کی گئی جبکہ ایک کلو تیل کی قیمت بھی 93 روپے کم ہوئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر