چیئرمین نیب کو مقدمات اور تحقیقات بند کرنے کے اختیارات مل گئے

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ، نیب کے سیکشن 5 کے خلاف دائر کرپشن کے تمام مقدمات بند کر دیے جائیں گے۔

چیئرمین نیب کے اختیارات میں اضافے کا نوٹی فیکیشن نیب ترمیمی ایکٹ 2023 کے تحت جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت چیئرمین نیب کو مقدمات اور تحقیقات بند کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

نئے ترمیمی ایکٹ کے نافذ العمل ہونے سے چیئرمین نیب مقدمات اور تحقیقات بند کر سکیں گے۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق نیب کے سیکشن 5 کے خلاف دائر کرپشن کے تمام مقدمات بند کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے 

بلاول بھٹو زرداری وزارت عظمیٰ کیلئےفوجی اسٹیبلشمنٹ کی پہلی ترجیح بن گئے، ٹوم حسین کا دعویٰ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

نیب ترمیمی ایکٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کی عدم دستیابی کی صورت میں ڈپٹی چیئرمین نیب کو مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیب قانون کے مطابق ترمیمی بل 1999 سے نافذ العمل ہوگا۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کو قومی احتساب (ترمیمی) بل 2023 کو دوبارہ غور کے لیے پارلیمنٹ کو بھیجا تھا۔

یاد رہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے لائی گئی ترامیم سپریم کورٹ کے سامنے زیر سماعت تھیں۔

صدر سیکرٹریٹ پریس ونگ نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق (1) (b) کے تحت قانون سازی کا بل واپس بھیج دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے مذکورہ بل پر صدر کی منظوری کے لیے اپنا مشورہ بھیجا تھا۔

متعلقہ تحاریر