سلیم صافی نے مولانا فضل الرحمان کو غیر شرعی اور حرام کام کا مرتکب قرار دے دیا

جیو نیو کے اینکر پرسن  سلیم صافی نے کہا کہ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر وہ حکومتی عہدے کے بغیر سرکاری جہاز کا استعمال کرکے حرام کاری کے مرتکب ہورہے ہیں

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے منسلک اینکر پرسن سلیم صافی نے جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر  مولانا فضل الرحمان پر غیر شرعی حرکت کرنے کا الزام لگادیا ۔

سینئر صحافی نے حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کو حرام اور ناجائز حرکت کا مرتکب قرار دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

مولانا فضل الرحمان کا تھائی لینڈ کا دورہ؛ حریم شاہ کے غیر اخلاقی الزامات کی بھرمار

جیو نیو کے پروگرام جرگہ کے اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا کہ حکومتی اتحاد کے سربراہ اور پختونخوا کے ڈیفیکٹو حکمران کی حیثیت سے مولانا فضل الرحمان کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے ۔

سینئر صحافی کے مطابق مولانا فضل الرحمان با ضابطہ حکومتی عہدے پر فائز نہیں ہیں اور یہ ہی وہ ایوان کے رکن ہیں، ان کا سرکاری جہاز کا استعمال کرنا حرام اور ناجائز عمل ہے ۔

سینئرصحافی سلیم صافی نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو وزیراعظم کا جہاز استعمال کرنے پر ناجائز اور حرام کام کا مرتکب قرار دیا  ۔

اس سے قبل متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ بھی  امیر جے یو ئی آئی مولانا فضل الرحمان کے دورہ تھائی لینڈ کے حوالے سے غیر اخلاقی الزامات عائد کرچکی ہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ عیاش مولانا کے نجی دورے کا مقصد لیڈی بوائز کے ساتھ انجوائے کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ کبھی قطر تو کبھی تھائی لینڈ  کے دورے ۔

متعلقہ تحاریر