وفاقی وزارت خزانہ نے دفاعی بجٹ میں 200 ارب روپے اضافے کی تجویز مسترد کردی
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے دفاعی بجٹ میں 200 ارب روپے اضافے سے انکار کردیا، دفاعی بجٹ ایک ہزار 757 ارب روپے سے بڑھا کرایک ہزار 957 روپے کرنے کی تجویز بدترین معاشی صورتحال کے باعث مسترد کی گئی
وفاقی وزارت خزانہ نے دفاعی بجٹ ایک ہزار 757 ارب روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 957 ارب روپے کرنے کے لیے مزید 200 ارب روپے دینے سے معذرت کرلی ۔
وفاقی وزارت خزانہ نے 1757 سے بڑھا کر 1957 ارب تک پہنچانے کیلیے 200 ارب روپے اضافہ مسترد کردیا ۔ معاشی مشکلات کے باعث تجویز مسترد کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت غیرمستحکم ہے، سینیٹر اسحاق ڈار
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے دفاعی بجٹ میں 200 ارب روپے اضافے سے انکار کردیا ہے ۔ بدترین معاشی صورتحال کے باعث اضافی بجٹ کی تجویز رد کی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ کو دفاعی بجٹ کے لیے ایک ہزار 950 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم فنانس منسٹری حکام نے تجویز مسترد کردی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے دفاعی بجٹ کی مد میں 17 سوارب روپے سے زائد مختص کیے جانے کا امکان ہے تاہم اگلی بجٹ میں اس تجویز پر غور کیا جائے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے باعث اضافی بجٹ کی تجویزنہیں مانی گئی تاہم آئندہ مالی سال دفاعی بجٹ میں تقریباً 2 سو ارب تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق رواں مالی سال دفاعی بجٹ کی مد میں ساڑھے 15 سو ارب روپے مختص کیے گئے تھے تاہم اسے اب بڑھا کر ایک ہزار 757 ارب روپے کیا جا رہا ہے ۔
اگلےمالی سال کیلئے 1100 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے، 150 ارب کی لاگت کا سکھر ، حیدرآباد موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جائے گا ۔