پی آئی اے نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک انتظامیہ کولیز پر دیدیا
ہوٹل کو جس حالت میں لیز پر دے رہے ہیں، اسی حالت میں واپس ملے گا جبکہ تین سال بعد ہوٹل کے ذمہ رقم بھی ادا ہو چکی ہو گی اور آمدن بھی آنا شروع ہو جائے گی، وفاقی وزیر سعدرفیق
امریکا کے شہر نیویارک میں واقع پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز( پی آئی اے) کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو نیویارک سٹی انتظامیہ کو لیز پر دےدیاگیا۔
وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق روز ویلٹ ہوٹل کی لیز پر نیویارک سٹی انتظامیہ کی حوالگی کے معاہدے کی تفصیلات سامنے لے آئے۔
یہ بھی پڑھیے
عالمی سطح پر پاکستان کی سب سے بڑی عدالتی فتح
ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو کرائے پر دینے کی منظوری دیدی
وفاقی وزیر ریلوے وہوابازی خواجہ سعدرفیق نے گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی لیز کے حوالے سے نیویارک سٹی انتظامیہ کے ساتھ بہترین معاہدہ طے پایا ہے۔انہوں نے معاہدے کیلیے روز ویلٹ ہوٹل کے انتخاب پر نیویارک سٹی انتظامیہ کا شکریہ بھی اداکیا۔
نیویارک سٹی انتظامیہ سے بہترین معاہدہ ہوا ہے
18 روز میں روز ویلیٹ ہوٹل کے 600 کمرے انتظامیہ کے حوالے کر دیے ہیں، اگلے تیس روز میں سو فیصد کمرے (1025) ہینڈ اوور کر دیے جائیں گے
ہوٹل کو جس حالت میں لیز پر دے رہے ہیں، اسی حالت میں واپس ملے گا
تین سال بعد ہوٹل کے ذمہ رقم بھی ادا… pic.twitter.com/pd4bH9htQ0
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) June 4, 2023
انہوں نے بتایا کہ ہوٹل کو جس حالت میں لیز پر دے رہے ہیں، اسی حالت میں واپس ملے گا جبکہ تین سال بعد ہوٹل کے ذمہ رقم بھی ادا ہو چکی ہو گی اور آمدن بھی آنا شروع ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پہلےسال ہوٹل کے ایک کمرے کا کرایہ 202ڈالر ہوگا جوکہ اگلے سال 205 ڈالر اور اس سے اگلے سال 210 ڈالر ہوجائےگا، یوں ہوٹل سے 220 ملین ڈالر کی آمدنی کا آغاز ہوچکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 18 روز میں ہوٹل کے 600 کمرے انتظامیہ کے حوالے کر دیے ہیں، اگلے تیس روز میں سو فیصد کمرے (1025) ہینڈ اوور کر دیے جائیں گےجہاں وہ غیرملکیوں کو رکھیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ خدشہ تھا کہ ہوٹل کو استعمال نہ کیا تو وہ لینڈمارکنگ کا شکارہوجائے گا،اب ہوٹل سے آمدنی شروع ہوگئی ہے اور لینڈ مارکنگ کے خدشے سے بھی نکل آیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہوٹل کے حوالے سے جو قیاس آرائیاں تھیں کہ بک جائےگا یا پتہ نہیں کیا کیا ہوجائے گا، وہ کہانیاں تو اب ختم ہوگئی ہیں۔