اعتزاز احسن نے 9 مئی کا واقعات کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو قرار دے دیا
پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس میں اسٹیبلشمنٹ ملوث تھی اگر یہ کیسز فوجی عدالتوں میں چلے تو تصادم کی صورتحال بن جائے گی ، چیف جسٹس فوری طور پر الیکشن کی تاریخ دے دیں
پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کو کوئی مشورہ نہیں دیتا تاہم انہیں مریم نواز کا شکریہ ادا کرنے چاہیے کہ ان کی وجہ سے پی ٹی آئی کا ووٹ بینک بڑھ گیا ہے ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی وجہ سے پی ٹی آئی کا ووٹ بینک بڑھ رہا ہے ،عمران خان کو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی ظل شاہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کردی
اعتزاز احسن نے آڈیو لیکس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کی آڈیو لیکس آرہی ہے مگر نون لیگ کی کوئی آڈیو لیک تاحال نہیں آئی ،یہ سوچنے اور غور کرنے کی بات ہے۔
ایوان بالا کے سابق رکن نے الزام عائد کیا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں اسٹیبلشمنٹ کے اپنے کارندے ملوث تھے ،اتنے بڑے واقعے کے بعد کسی ایک کو بھی معطل نہیں کیا گیا ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف مگر آج طاقت نواز شریف کے ہاتھ میں ہے، ان کی اجازت کے بغیر کی مالیاتی ادارے سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوتا۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان سے مذاکرات کا معاملہ ہوا یا آئندہ مالی سال کے بجٹ کا منظوری ،اس کا فیصلہ نواز شریف نے ہی کرنا ہے جبکہ مریم نواز نے جو کچھ کہا وہ مانا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے کے آئینی ترمیم کی گئی تاہم وہ ترامیم 2019 میں ختم ہوگئی ہیں ،اگر فوجی عدالت لگائی گئی تو تصادم کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی جگہ یہ مقدمات فوجی عدالتوں کی بجائے انسداد دہشت گری عدالت میں چلنے دیں جن کا سات روز میں فیصلہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
نیب نے فرح گوگی کے خلاف شواہد اکٹھے کرلیے؛ 8 جون کو شوہر کے ہمراہ طلب
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نےاپنی سیاسی حکمت عملی سے ذولفقارعلی بھٹو کو شہید تسلیم کروادیا جبکہ نواز شریف اور عمران خان کو زرداری والی سیاست سمجھ نہیں آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے انتخابات ایک دن کروانے پر اتفاق کرنے کو کہا جارہا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے، آئین و قانون موجود ہے۔
اعتزاز احسن نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے کہا کہ انتخابات سے متعلق کوئی کوتاہی نہیں کریں ۔ تاریخ دیں، سپریم کورٹ کو بتانا چاہیے کہ ایک دن والی بات قانون میں نہیں ہے۔