قومی اقتصادی کونسل کا ملک بھر میں دُکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قیمتی زرمبادلہ بچانے کے لیے ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، کاروباری مراکز کو بند کروانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہوگی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ توانائی بچانے کے لیے پاکستان بھر میں دُکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ، تمام صوبائی حکومتیں فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں گے۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام کمرشل ایریا رات 8 بجے بند کردیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے 

شہباز حکومت نے اسٹیٹ بینک سے لیے گئے قرض میں 14ہزار 894 ارب کا اضافہ کردیا

بجٹ 2024 میں موبائل فونز سمیت تمام لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد رکھنے کا فیصلہ

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گرین انرجی کو فروغ دینے کے لیے ایل ای ڈی کے بلب لگائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا 1150 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا صوبوں سمیت ترقیاتی بجٹ کا کل حجم 2709 ارب روپے رکھا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کا بجٹ چار ماہ ہے۔ دونوں صوبوں کا ترقیاتی بجٹ سال کا ہوتا تو مجموعی ترقیاتی بجٹ 3 ہزار ارب سے زیادہ کا ہوجاتا۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد رکھا گیا ہے۔ جبکہ افراط زر کا ہدف 21 فیصد رکھا گیا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا انرجی سیونگ کے لیے جو منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے صوبائی حکومتیں اس پر عمل درآمد کرائیں گی ، انرجی کی بچت میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ جو قیمتی زرمبادلہ ہے اس کی بچت کی جاسکے۔

ان کا کہنا تھا امریکا اور یورپ ہم سے بہت زیادہ آگے ہیں ، بہت امیر ملک ہیں ، مگر وہ ہماری طرح سے غیرذمہ دارانہ لائف نہیں گزارتے۔ وہ ہماری طرح رات دو دو بجے تک تمام تجارتی مراکز نہیں کھلے رکھتے۔ ہم اپنا قیمتی زرمبادلہ بلبوں کی صورت میں جلانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر