توشہ خانہ تحائف کا معاملہ: تھانہ کوہسار میں عمران اور بشریٰ بی بی خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

اسلام آباد کے گھڑیوں کے مقامی ڈیلر کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرح گوگی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں گھڑیوں کے مقامی ڈیلر کی درخواست پر سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر کے خلاف تھانہ کوہسار میں فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات تفصیلات طلب کیں تھی جس میں اسلام آباد میں درج کسی مقدمے میں ان کا نام شامل نہیں تھا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے یہ نیا کیس فائل کیا ہے۔

مقامی ڈیلر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر جعلی رسید اور جال سازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرح گوگی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کا متن

عمران خان ، بشریٰ بی بی اور دیگر کے خلاف تھانہ کوہسار اسلام آباد میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن مطابق عمران خان، بشریٰ بی بی، شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح گوگی اور دیگر کو پرچے میں نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

نیب نے فرح گوگی کے خلاف شواہد اکٹھے کرلیے؛ 8 جون کو شوہر کے ہمراہ طلب

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت

"آرٹ آف ٹائمز” کے ملازم نے  عمران خان کی جانب سے دکان کا جعلی لیٹر ہیڈ استعمال کرنے کے خلاف تھانہ سیکریٹیریٹ اسلام آباد میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست گزار نسیم الحق کے مطابق عمران خان اور دیگر نے ان کی دکان کا لیٹر ہیڈ اور جعلی دستخط کا استعمال کیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان نے توشہ خانے کے تحائف بیچنے کیلئے ہمارے دکان کا جعلی لیٹر ہیڈ اور دستخط استعمال کیئے۔

درخواست گزار کے مطابق عمران خان، بشری بی بی، زلفی بخاری اور فرح گوگی پر 420، 467، 468 اور 471 پی پی سی 1860 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔

درخواست کے متن کے مطابق عمران خان اور دیگر نے گھڑی ، کف لنکس اور دیگر تحائف کی جعلی رسیدیں بنا کر ہماری دکان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

درخواست گزار نیسم الحق کے مطابق نہ اس نے کبھی ایسی کوئی چیزیں خریدیں اور نہ کبھی بیچیں۔

متعلقہ تحاریر