ارشد شریف قتل کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 13 جون کو ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ سماعت 13 جون کو ہوگی۔ کیس کی آخری سماعت 9 مئی کو ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کینیا میں قتل ہونے والے معروف اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس 13 جون کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرےگا۔

یہ بھی پڑھیے 

جماعت اسلامی نے ‘غیر منتخب’ میئر ایکٹ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

سندھ ہائی کورٹ کا ایڈز میں مبتلا خواجہ سراہوں کے فوری علاج معالجے کا حکم

سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ، وزارت خارجہ اور جے آئی ٹی کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے گذشتہ سماعت ملتوی کی تھی۔

9 مئی کو ہونے والی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اسپیشل جے آئی ٹی کو 13 جون سے پہلے پہلے حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ اور سپریم کورٹ اس مقدمے کے حوالے سے اہم سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ سماعت کے دوران اسپیشل جے آئی ٹی کی رپورٹ کا جائزہ لے گی اور فیصلہ کرے گی کہ جے آئی ٹی مزید تفتیش جاری رکھے گی یا اس معاملے پر کوئی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔

گذشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم جاری کیا تھا کہ اگر اسپیشل جے آئی ٹی نے کوئی پیش رفت نہ کی تو پھر ارشد شریف قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ارشد شریف قتل کیس کا نوٹس 6 دسمبر 2022 کو نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ تحاریر