رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانے والے 7.5 لاکھ افغان مہاجرین کی گرفتاری کا فیصلہ

افغان مہاجرین کا نادرا اور ایف آئی اے میں موجود ڈیٹا تھانوں کو فراہم کرنیکی ہدایات جاری،’’غائب‘‘ہونے والے افغان شہریوں کے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خدشہ

پاکستان میں موجود ساڑھے 7 لاکھ افغان مہاجرین کی جانب سے رجسٹریشن کی تجدید نہ  کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نےغیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کا نادرا اور ایف آئی اے میں موجود ڈیٹا تھانوں کو فراہم کرکےفارن ایکٹ کے تحت ان گرفتاری کی ہدایات جاری کردیں۔ پولیس گرفتار افغان مہاجرین کو خود سرحد پر لے جا کر  پاکستان سے بے دخل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

دہشتگرد ثناء اللہ غفاری افغانستان کے شہر کنڑ میں پراسرار طور پر مارا گیا

افغان صوبے بدخشاں کے نائب گورنر احمد احمدی خودکش حملے میں جاں بحق

نادرا کے ریکارڈ کے مطابق 2006 سے 2023 تک 35 لاکھ 7 ہزار 295 افغان شہریوں نے پاکستان میں اندراج کروایا ۔ 13لاکھ 3 ہزار 636 افغان شہری وطن واپس گئے جبکہ  7 لاکھ 42 ہزار 942 افغان شہری رجسٹریشن کی تجدید کرانے نہیں آئے۔

نادرا میں اندراج کا قانونی ثبوت رکھنے والے مہاجرین کی تعداد14 لاکھ 60 ہزار 717 ہے۔’’غائب‘‘ہونے والے افغانوں کے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر