طارق ملک کا چیئرمین نادرا کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ، ذرائع

طارق ملک کا بطور چیئرمین نادرا یہ ان کا دوسرا دور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) طارق ملک نے منگل کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک آج کسی بھی وقت وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور اپنے مستعفی ہونے کا استعفیٰ پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے داماد علی افضل ساہی اسلام آباد سے گرفتار

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا

واضح رہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے کرپشن اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں زیر تفتیش ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی اس بات پر کھیچا تانی چل رہی ہے کہ چیئرمین نادرا کو اپنے عہدے پر رہنا چاہیے یا نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے طارق ملک کے حق میں لابنگ بھی کی تھی ، کیونکہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ طارق ملک اپنے عہدے پر قائم رہیں۔ تاہم حکومت نے اپنی معلومات پیپلز پارٹی قیادت سے شیئر کی تھیں۔

نادرا کے چیئرمین کے طور پر ملک کا یہ دوسرا دور ہے، پہلا دور 2013 میں ختم ہوا تھا۔ نواز حکومت نے ابتدائی طور پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا لیکن عدالت نے انہیں بحال کر دیا تھا۔ بعد میں انہوں نے دباؤ اور دھمکیوں کے پیش نظر خود استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر