گوگل نے میئر کراچی کے الیکشن کیلیے اپنا ڈوڈل تبدیل کیا؟
کراچی میں آج ہونے والے میئرو ڈپٹی میئر کے انتخاب کی گونج پورے ملک میں سنی جارہی ہے۔سوشل میڈیا بھی میئرکراچی کے انتخاب سے متعلق پوسٹوں سے بھرا پڑا ہے۔
ایسے گوگل کارخ کرنے والے صارفین اس کا ڈوڈل دیکھ کر حیران رہ گئے یہ گمان کر بیٹھے کہ شاید گوگل بھی میئر کراچی کے الیکشن کے حوالےسے پرجوش ہے۔
یہ بھی پڑھیے
میئر کراچی انتخاب؛ عمران خان کی ہدایت کے باوجود پی ٹی آئی کے چیئرمینز مخمصے کا شکار
میئر کراچی کے الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کا بڑا حکم
تاہم حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان میں رواں سال منعقد ہونے والےعام انتخابات کی مناسبت سے تبدیل کیا تھا۔گوگل کے مطابق پاکستان میں قومی اسمبلی کی تحلیل کے 60 دن کے اندر عام انتخابات کا انعقاد ہونا ہے جو کہ 13 اگست 2023 کو اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے پر تحلیل ہوجائے گی۔
تاہم آئین کی رو سے 13 اگست سے پہلے اسمبلی تحلیل ہو جا نے کی صورت میں انتخابات 90 کے اندر اندر کرانا ہوں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انتخابات 14 اکتوبر 2023 سے پہلے ممکن نہیں ہیں۔