صرف 26فیصد پاکستانیوں کا آئندہ انتخابات کی شفافیت پر بہت زیادہ اعتماد کا اظہار
گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے سروے میں پاکستان بھر سے شماریاتی طورپر منتخب 1535مرد و خواتین سے سوا کیاگیاتھاکہ آپ کس حد تک پراعتماد ہیں کہ آئندہ عام انتخابات آزاد وشفاف ہوں گے؟
پاکستان کی صرف ایک چوتھائی (26فیصد) آبادی نے آئندہ انتخابات کی شفافیت پر بہت زیادہ اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اس بات کا انکشاف گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے حالیہ سروے میں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں سب کو یکساں حقوق اور تحفظ حاصل نہیں، گیلپ اینڈ گیلانی سروے
صرف نو فیصد پاکستانی آن لائن شاپنگ کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں، گیلپ سروے
سروے میں پاکستان بھر سے شماریاتی طورپر منتخب 1535مرد و خواتین سے سوا کیاگیاتھاکہ آپ کس حد تک پراعتماد ہیں کہ آئندہ عام انتخابات آزاد وشفاف ہوں گے؟
صرف ایک چوتھائی (26% ) پاکستانی آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے آزاد اور شفاف ہونے کے حوالے سے بہت زیادہ پُر اعتماد ہیں۔
(گیلپ & گیلانی پاکستان پول)
مزید جانیئے:https://t.co/HLmV1M27Up pic.twitter.com/SNYFqJNEha
— Gallup Pakistan (@GallupPak) June 15, 2023
اس سوال کے جواب میں 26 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات آزاد وشفاف ہونے کے بارے میں بہت زیادہ پراعتماد ہیں جبکہ 23 فیصد کی رائے تھی کہ وہ اس حوالے سے کسی حد تک پُراعتماد ہیں۔
17 فیصد جواب دہندگان نے کہاکہ انہیں آئندہ عام انتخابات کے آزادانہ و شفاف انعقاد پر بہت کم اعتماد ہے جبکہ 26 فیصد نے کہاکہ انہیں اس حوالے سے بالکل بھی اعتماد نہیں ہے جبکہ 8 فیصد راے دہندگان نے اس حوالے سے کوئی رائے نہیں دی۔