عمران خان نے عبدالرزاق شر قتل کیس میں نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری اور ٹھوس شواہد کے بغیر سابقہ وزیراعظم کو مقدمہ میں طلب بھی نہیں کیا جا سکتا۔

سابق وزیراعظم اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بلوچستان میں ہونےوالے قتل کے مقدمہ میں نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ہے۔ رواں ماہ سات جون کو عمران خان کے خلاف وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایڈووکیٹ عبدالطیف کھوسہ نے عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں ایف ائی ار کو کالعدم کرنے کی استدعا کی ہے۔

ایڈووکیٹ عبدالطیف کھوسہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے موکل کو سیاسی مقاصد کیلئے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔ درج کیا گیا مقدمہ آئین کے آرٹیکل 9، 10 اور 14 کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مقتول عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج

اعتزاز احسن نے 9 مئی کا واقعات کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو قرار دے دیا

درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری اور ٹھوس شواہد کے بغیر سابقہ وزیراعظم کو مقدمہ میں طلب بھی نہیں کیا جا سکتا۔

بلوچستان ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست کو بلوچستان ہائیکورٹ نے تحقیقات میں مداخلت نہ کرنے کا کہتے ہوے درخواست خارج کردی تھی۔

عمران خان کے وکیل عبدالطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری بھی قانون کے برخلاف ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی سات تاریخ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں قتل ہونے والے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کوئٹہ کے تھانے شہید جمیل کاکڑ میں چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف درج ہونے والا مقدمہ مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے قتل ، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقتول عبدالرزاق شر عمران خان کے خلاف سنگین غداری کیس درخواست گزار بھی تھے۔

متعلقہ تحاریر