آزاد کشمیر کا آئندہ مالی سال کا 2.32 کھرب روپے کا بجٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش

آزاد جموں و کشمیر کا مالی سال 24-2023 کا بجٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کا مالی سال 2023-24 کا بجٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل تخمینہ 2.32 کھرب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اس سال کے کل بجٹ میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق ترقیاتی اخراجات 42 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں جبکہ ٹیکس ریونیو کا ہدف 44 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ مزید یہ کہ 190 ارب روپے کے غیر ترقیاتی اخراجات کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اپیکس کمیٹی تشکیل دے دی

سرمایہ کاری کونسل کا قیام ، حکومت نے انتخابات کے معاملے پر شکوک پیدا کردیئے

دستاویزات کے مطابق انکم ٹیکس کا تخمینہ 31 ارب روپے، دیگر ٹیکسوں کا تخمینہ 13 ارب روپے، متغیر گرانٹ 90 ارب روپے جبکہ وفاقی محصولات کے وسائل کا تخمینہ 29.85 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

آئندہ سال کے لیے آزاد کشمیر میں شرح خواندگی کا ہدف 85 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ پانی کے استعمال سے حاصل ہونے والی آمدنی کا تخمینہ 1.70 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ترقیاتی بجٹ میں 30 ارب روپے وفاقی حکومت فراہم کرے گی جب کہ 12 ارب روپے خطے کے اپنے وسائل سے حاصل کیے جائیں گے۔

دستاویزات کے مطابق اگلے سال کا بجٹ گزشتہ سال کے بجٹ کی مجموعی مختص رقم سے 69 ارب روپے زیادہ ہے۔

دستاویزات کے مطابق آئندہ سال کا ترقیاتی بجٹ اس سال کے اخراجات سے 47 فیصد زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔

مجوزہ ترقیاتی بجٹ کا سب سے بڑا حصہ "– 14.5 بلین روپے –” اخبارات اور رسائل پر خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ تحاریر