انتخابات سے قبل میاں نواز شریف نے وطن واپس آنے کی تیاری شروع کردی
معاملے پر مسلم لیگ ن کا بڑا اجلاس جلد لندن میں ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔
مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو حتمی شکل دینے کے لیے مسلم لیگ ن لندن میں جلد بڑا اجلاس ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پارٹی قیادت کو بلیک میل کرنے کا الزام: لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل
اگر گیم پلان صرف مجھے راستے سے ہٹانا ہے تو میں کہیں نہیں جارہا، عمران خان
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کی تاریخ کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشورہ بھی طلب کیا ہے۔
ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کے لیے دس لاکھ افراد کو جمع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اکثریت نواز شریف کی لاہور میں لینڈنگ کے حق میں ہے۔
استقبال کے لیے ملک بھر سے پارٹی کارکنوں کو لاہور پہنچنے کا ٹاسک سونپا جائے گا۔ اس دوران نواز شریف پارٹی رہنماؤں سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
منگل کے روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے پارٹی عہدے سے باضابطہ استعفیٰ دے دیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بات لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد کی تھی۔ ملاقات حسن نواز کے دفتر میں ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔