پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نگراں وزرائے اعلیٰ اپنی غیرجانبداری برقرار رکھیں، الیکشن کمیشن کا انتباہ

ای سی پی نے کے پی اور پنجاب کے نگراں وزرائے اعلیٰ کو ’غیرجانبدار رہنے‘ کی یاد دہانی کے طور خط لکھا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جمعرات کے روز  پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نگراں وزرائے اعلیٰ کو یاد دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے لیے اپنی غیرجانبداری برقرار رکھنا ان کا قانونی فرض ہے۔

سیکریٹری ای سی پی عمر حامد خان کے دستخطوں کے ساتھ جاری ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ "جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 کے تحت، نگران حکومت کا کردار اور فرائض صرف اور صرف غیرجانبدار رہنا اور غیرجانبداری کو برقرار رکھنا ہے۔ نگراں حکومتوں کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ برابری کا سلوک رواں رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے

فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم نہیں مانیں گے، خواجہ آصف اور عرفان قادر

9 مئی فسادات کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

سیکریٹری ای سی پی عمر حامد خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ "نگراں حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے آپ کو غیرمتنازعہ رکھیں۔ آئین اور قوانین کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مدد کرنا بھی ان کے لیے ضروری ہے۔

خط میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ "نگراں حکومتوں کے بعض عہدیدار انتخابی امیدواروں ، سیاسی جماعتوں کے ارکان ، ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ اور مختلف محکموں کے کام میں مداخلت کر رہے ہیں۔”

اس امید کا اظہار کرتے ہوئے خط میں لکھا گیا ہے کہ "الیکشن کمیشن توقع کرتا ہے کہ نگران حکومت قانونی مینڈیٹ کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے گی اور ماتحت دفاتر اور فیلڈ فارمیشنز یعنی ضلع اور ڈویژنوں پر نظر رکھے گی۔”

متعلقہ تحاریر