پاکستان کو دنیا کی سیاست سے دور رہ کر اپنے اوپر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم جذباتی ہیں۔ جب آپ ہمارے یادگار شہداء پر حملہ کریں گے تو ہم جذباتی ہی ہوں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ کہتے ہیں کہ سیلاب متاثرین کے لیے رقم مختص کرنے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے مشکور ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی کا قیام عدلیہ اور پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئین کو کاغذ کا ٹکرا سمجھنے والے آج اسی کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اگر گیم پلان صرف مجھے راستے سے ہٹانا ہے تو میں کہیں نہیں جارہا، عمران خان

ان کا کہنا تھا ملٹری کورٹس کا مقصد دہشتگردی کا خاتمہ تھا۔ جب آپ 9 مئی کو یادگار شہداء کو جلائیں گے ، جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی کہ کسی ملک سیاسی جماعت نے اپنی ہی یادگار شہداء کو جلا دیا ہو۔ جب انہوں نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا ، جی ایچ کیو پر حملہ کیا ، فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔ ایسی مثال جنگ میں مل سکتی ہے سیاست میں نہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ ہم جذباتی ہیں۔ جب آپ ہمارے یادگار شہداء پر حملہ کریں گے تو ہم جذباتی ہی ہوں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلیے ضروری ہے دنیا کی سیاست سے تھوڑا دور رہے اور اپنے اوپر توجہ دے، میں نہیں سمجھتا کہ امریکا بھارت کے درمیان بڑھتے تعلقات سے پاکستان امریکا سمیت عالمی برادری سے تعلقات کے حوالے سے غیر محفوظ ہوجائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جب اپنے معاشی مسائل حل ہوجائیں تو پھر دنیا میں اپنے اہداف حاصل کریں، ہم پہلے بھی اپنے بل بوتے پر کھڑے تھے آگے بھی کھڑے رہیں گے، امریکا بھارت کے مشترکہ اعلامیے کی وجہ سے نہیں بلکہ ہم خود اپنے ملک کی خاطر دہشت گردی کیخلاف جنگ کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر