نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 26 جون کو پھر طلب کر لیا

نی نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان جبکہ ان کی اہلیہ کو القادر ٹرسٹ کیس میں میں طلب کیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر طلب کر لیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ انکوائری کیس میں 26 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

23 جون کو پہلے نوٹس پر حاضر نہ ہونے پر انہیں ایک بار پھر سمن جاری کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کے القادر ٹرسٹ کیس میں 26 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

کیمرا مین کی تلاش ہے، گھر میں گھس کر ماروں گا، نبیل گبول کا وائرل وڈیو پر ردعمل

پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، آصف علی  زرداری

قومی احتساب بیورو کے حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نوٹسز بھجوا دیئے گئے۔

نیب نے عمران خان کو 23 جون کو توشہ خانہ انکوائری میں پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیا تھا تاہم وہ پہلے بھیجے گئے اسی طرح کے نوٹس کی تعمیل میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔

نیب حکام نے سابق وزیراعظم عمران خان کو متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو بدھ کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔

متعلقہ تحاریر