افغانسان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کررہا، خواجہ محمد آصف

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پہ پناہ گائیں میسر ہیں. یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان برادر اسلامی ملک ہونے کا حق ادا نہیں کررہا۔ افغان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت دوحہ معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کررہا۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں قائم گیریژن میں دہشتگردوں کے حوالے کے تناظر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ’’افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق نہیں ادا کر رہا اور نہ ھی دوحہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے.‘‘

یہ بھی پڑھیے 

سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال 5 ماہ بعد سپریم کورٹ میں کیس سماعت کے لیے مقرر

دہشتگرد حملوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، آرمی چیف

خواجہ محمد آصف نے مزید لکھا ہے کہ ’’50 سے 60 لاکھ افغانوں کو تمام تر حقوق کیساتھ پاکستان میں 40 سے 50 سال سے پناہ میسر ہے.‘‘

افغان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’اسکے برعکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پہ پناہ گائیں میسر ہیں. یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی.‘‘

خواجہ محمد آصف نے افغان حکومت کو خبردار کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’’پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔ ان شاء اللہ۔‘‘

آرمی چیف جنرل سید عاصم 

یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن دورے کے موقع پر ’’پڑوسی ملک افغانستان میں کالعدم دہشت گرد گروپ ٹی ٹی پی کو دستیاب "محفوظ پناہ گاہوں اور آزادانہ کارروائیوں” پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔‘‘

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ’’پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت ایک اور اہم تشویش ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔‘‘

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ’’کالعدم تحریک طالبان کو افغانستان میں کھلی چھوٹ ہے۔ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر مسلح افواج کو شدید تحفظات ہیں۔‘‘

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’’امید ہے مستقبل میں افغان حکومت اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔ دہشتگردانہ کارروائیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے۔ اس طرح کے حملے ناقابل برداشت ہیں۔‘‘

چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ ’’سیکورٹی فورسز دہشتگردانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دے دی۔ دہشتگردوں کے خلاف بلاامیتاز آپریشن جاری رہے گا۔ افواج پاکستان آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔‘‘

متعلقہ تحاریر