وزارت داخلہ کا محرم کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

وزارت نے گلگت بلتستان، کشمیر اور چاروں صوبوں کی حکومتوں کو خطوط ارسال کر دیئے۔

وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں کو خطوط ارسال کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 

کور کمانڈرز کانفرنس: فوج کا حکومت کے معاشی بحالی کے منصوبے کی حمایت کرنے کا عزم

پاکستان اور ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خاتمے پر متفق ہیں، آئی ایس پی آر

فوج کی تعیناتی محرم کے دوران امن و امان کے لیے چاروں صوبوں کی درخواست پر کی گئی ہے۔

اس سے قبل بدھ کو محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے محرم کے پہلے 10 دنوں کے دوران دفعہ 144 نافذ کر دی تھی اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کو بھی طلب کر لیا تھا۔

باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں مذہبی تقریبات کے دوران سیکورٹی برقرار رکھنے کے لیے کئی دیگر پابندیوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

ان اقدامات میں جلوس نکالنے، اجتماعات اور کسی بھی ایسی سرگرمی پر پابندی شامل ہے جو امن عامہ میں ممکنہ خلل کا باعث بنیں۔

متعلقہ تحاریر