عام انتخابات: الیکشن کمیشن کیلئے 42.5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ای سی پی کو 10 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

الیکشن مین تاخیر کے حربے ناکام ہونے لگے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے کی منظوری دے دی، سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید بھی انتخابات کرانے کی تیاری کرنے لگے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے فنڈز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کو ابتدائی طور پر 10 ارب روپے جاری کیئے جائیں گے۔ سرمایہ کاری کی سہولیات کی کونسل کے لیے  20 کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری دی گئی ۔ اسپیشل اکنامک زون سے افغانستان کو گھی اور خوردنی تیل ایکسپورٹ کرنے کی منظوری۔ ھی دی گئی ، تمباکو کی مختلف اقسام پر  1.70 روپے سے  3.30 روپے سیس ٹیکس بڑھانے کی منظوری دیتے ہوئے تمباجو پر فی کلو سیس ثیکس 6 روپے بڑھاکر 9 روپے 30 پیسے کرنے کی منظور ی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

’ایف آئی اے سائفر تحقیقات کو فوجداری کارروائی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرے گی‘

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے بھی کہہ دیا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کرانے کو تیار ہے۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو الیکشن کمیشن نے 60 سے زائد سفارشات دی تھیں سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق ہماری تقریبا ساری سفارشات مان لی گئی ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا  کہ جب تک باضابطہ سفارشات منظور نہیں ہوجاتیں اس وقت تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ، الیکشن کمیشن عام انتخابات کے انعقاد کے لئے تیار ہے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر نئی مردم شماری کی منظوری ہو جاتی ہے تو قانون کے مطابق فیصلہ کرینگے ۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا تھا کہ 12 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہونے پر عام انتخابات 11 اکتوبر تک کرا دیئے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر