نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر خان جی کراچی میں انتقال کرگئے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر خان جی کراچی میں انتقال کر گئے، اس کا بات اعلان ان کے پرسنل اسسٹنٹ نے جمعرات کے روز کیا۔ ان کی عمر 67 برس تھی۔ نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر خان جی نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہے۔

محمد جہانگیر خان جی گزشتہ کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جوناگڑھ کے نواب کو پھیپھڑوں میں تکلیف کی شکایت کے ساتھ انفرمری میں داخل کرایا گیا تھا۔ لیکن بعد میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

محمد جہانگیر خان جی کی نماز جنازہ جمعے کے روز سہ پہر 3:30 بجے جوناگڑھ ہاؤس کراچی میں ادا کی جائے گی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے محمد جہانگیر خان جی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی روح اور اہل خانہ کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی

رانا ثناء اللہ نے اعظم خان کے بیان کو عمران خان کے خلاف چارج شیٹ قرار دے دیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے تعزیتی پیغام کہا ہے کہ "نواب محمد جہانگیر خان جی ملنسار اور محبت کرنے والے انسان تھے۔ آج ہم ان کی موت سے ایک اچھے دوست سے محروم ہوگئے ہیں،‘‘

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی نواب آف جوناگڑھ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے خان جی کے لواحقین اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے جہانگیرترین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

محمد جہانگیر خان جی جوناگڑھ کے مسئلے کے سخت حامی تھے۔ وہ نواب مہابت خان کے پوتے تھے، جنہوں نے اکتوبر 1947 میں پاکستان کے ساتھ الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

جوناگڑھ ان شاہی ریاستوں میں سے ایک تھی جنہوں نے تقسیم سے قبل پاکستان کے ساتھ الحاق کا انتخاب کیا، لیکن بھارت نے نومبر 1947 میں اس علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔

"جوناگڑھ کا رقبہ 4,000 مربع میل تھا اور بحیرہ عرب کے ساتھ 100 میل کی ساحلی پٹی بہت سی بندرگاہوں کے ساتھ جڑی ہوئی تھی۔

برصغیر کی 562 شاہی ریاستوں میں، جوناگڑھ چھٹی سب سے امیر اور فلاحی ریاست تھی جس نے اپنے شہریوں کو مفت تعلیم فراہم کی اور ان سب کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری لی۔ اس بات انکشاف محمد جہانگیر خان جی نے 09 نومبر 2022 کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر