انٹرا پارٹی الیکشن کیس: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کر لیا

انتخابات کا نگران ادارہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان حاصل کرنے کے لیے نااہل قرار دے سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد سے متعلق نوٹس کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 4 اگست کو کمیشن میں پیش ہونے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے اگر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے تو پی ٹی آئی کو بطور پارٹی انتخابی نشان حاصل کرنے یا برقرار رکھنے کے لیے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

مراسلے کے مطابق "الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 215(4) کے تحت آپ کو 4 اگست 2023 کو صبح 10:00 بجے ECP سیکرٹریٹ، G-5l2، اسلام آباد میں پیش ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

نگراں وزیراعظم کا معاملہ: شہباز شریف کی آصف زرداری اور نواز شریف سے مشاورت

سپریم کورٹ سے ملٹری ٹرائل کے معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کی حکومتی درخواست مسترد

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ "الیکشنز ایکٹ، 2017 کے سیکشن 215 (5) کے تحت، آپ کی سیاسی جماعت کو آئندہ انتخابات کے لیے انتخابی نشان حاصل کرنے کے لیے نااہل قرار دیا جاسکتا ہے اگر آپ کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

ای سی پی الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان حاصل کرنے کے لیے نااہل قرار دینے کا اختیار رکھتا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک سال کی توسیع کے باوجود 13 جون 2021 سے انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ "آپ کی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات 13.06.2021 کو ہونا تھے ، ایک سال کی توسیع کے باوجود 13.06.2022 تک ، آپ کی پارٹی آئین کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام رہی ہے۔”

الیکشن کمیشن نے جون 2022 میں تحریک انصاف کی جانب سے پیش کردہ آئین کو بھی کئی خامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے واپس بھیج دیا۔

متعلقہ تحاریر