سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی تمام اپیلیں نمٹا دیں
جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے جمعے کے روز سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سے متعلق تمام اپیلیں نمٹا دیں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جس کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے نمائند وکیل امجد اور پی ٹی آئی سربراہ کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں اپنے دلائل پیش کیے۔
سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ہائی کورٹ سے حکم امتناعی کی صورتحال کیا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نمائندگی کرنے والے وکیل خواجہ حارث نے بینچ کو بتایا کہ ابھی کوئی فیصلہ جاری نہیں ہوا، معاملہ محفوظ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے دیا
رضوانہ تشدد کیس: سول جج کی اہلیہ صومیہ عاصم کو پھر عبوری ضمانت مل گئی
بعد ازاں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے درخواست واپس لینے پر سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس سے متعلق تمام درخواستیں نمٹا دیں۔
سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ دونوں کو پوری کارروائی کے دوران قانون کی روح کو برقرار رکھنا چاہیے۔
عدالت نے تسلیم کیا کہ کیس کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سربراہی کے لیے نیا تین رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔
نئے بننے والے بینچ کی سربراہی جسٹس یحییٰ آفریدی کررہے ہیں جبکہ دیگر اراکان مین جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے جسٹس مظاہر علی نقوی کی جگہ بینچ میں شامل کیا ہے۔
پچھلی سماعت کے دوران یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اگلی سماعت دستیاب بینچ کے ساتھ کی جائے گی۔