توہین ای سی پی کیس: الیکشن کمیشن عمران خان پر 22 اگست کو فرد جرم عائد کرے گا

چیئرمین تحریک انصاف پر گزشتہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جانی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان پر 22 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے 2 اگست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو 22 اگست کو دوبارہ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹیرینز کو 31 دسمبر تک اپنے گواشوارے جمع کرانے کا پابند کردیا

یوم استحصال کشمیر: صدر مملکت ، وزیراعظم اور فوج کی اعلیٰ قیادت کا مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں عمران خان کے وکلاء کو تمام ضروری دستاویزات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کی جانب سے ذاتی طور پر سماعت سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرنے کے بعد فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی ، جبکہ عمران خان پر 2 اگست کو فرد جرم عائد کی جانی تھی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ای سی پی کے خلاف "غیر شائستہ” زبان اور "توہین آمیز ریمارکس” استعمال کرنے کا الزام ہے۔

سابق وزیراعظم کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 10 (توہین کی سزا دینے کا اختیار) کے تحت کارروائی شروع کی گئی تھی ، کارروائی کے دوران عمران خان پر توہین الیکشن کمیشن کی درخواست کی گئی تھی۔

الیکشن ایکٹ 2017 کا سیکشن 10

الیکشن ایکٹ 2017 کا سیکشن 10 الیکشن کمیشن کو کسی بھی شخص کو توہین ای سی پی کے تحت سزا کا اختیار دیتا ہے۔

16 جنوری 2023 اور 02 مارچ 2023 کو متعدد نوٹسز اور قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود عمران خان کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر