نواز شریف نے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا، ذرائع
مسلم لیگ ن کے سربراہ نے وزیر اعظم شہباز کو ہدایت کی کہ اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات تک منتخب کردہ نام کو ظاہر نہ کیا جائے۔
پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے سربراہ نواز شریف نے نگران وزیر اعظم کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کم وقت کی مناسبت سے ن لیگ کے تاحیات قائد نے نگراں وزیراعظم کے لیے نام فائنل کرلیا ہے، کیونکہ یہ مرحلہ اب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے ایک سلسلے میں نواز شریف نے آصف علی زرداری اور فضل الرحمان سمیت اہم سیاسی شخصیات سے نگراں وزیراعظم کی تقرری پر بات چیت کی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں نگراں وزیراعظم کی تعیناتی حوالے سے میاں نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی وزیراعظم شہباز شریف سے اس سلسلے اہم مشاورت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
ٹیلی فونک مشاورت کے بعد نواز شریف نے تین نام وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوائے تھے۔ تاہم انہوں نے ہدایت کی تھی کہ منتخب کردہ نام کو اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات تک ظاہر نہ کیا جائے۔
اس عمل کے اگلے مرحلے میں وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ 36 گھنٹوں میں اپوزیشن لیڈر سے ملاقات شامل ہے۔ اگر اُس ملاقات میں اتفاق رائے ہو جاتا ہے تو اسی کے مطابق نگراں وزیراعظم کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے جو نام نگراں وزیراعظم کے لیے دیئے ہیں ، اگر ان ناموں پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ اتفاق نہیں ہوتا تو مجوزہ ناموں کو غور اور انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کو بھیجا جاسکتا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد بھی نگراں وزیراعظم پر اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں شہباز شریف وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہیں گے۔
ان کی میعاد اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ECP اس اہم عبوری عہدے کے لیے منتخب امیدوار کا باضابطہ اعلان نہیں کرتا۔