کراچی وزیراعظم کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام

عمران خان نے آج سیالکوٹ کے لیے 17 ارب روپے کے اعلان کیا ہے جبکہ کراچی وزیراعظم کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بدھ کے روز صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تاجر برادری کی قائم کردہ نجی فضائی کمپنی ایئر سیال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ عمران خان نے سیالکوٹ کے لیے 17 ارب روپے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ کراچی کے مسائل کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

رواں برس سندھ میں بارش کے بعد کراچی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ جس کے بعد شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کو بحال کرنے کے لیے 739 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ سیف سٹی پروگرام تاخیر کا شکار

لیکن اس اعلان کے باوجود بھی شہر میں کوئی واضح ترقیاتی کام نہیں دیکھے گئے۔ اگر کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج (کے ٹی پی) کے تحت ترقیاتی کاموں میں تاخیر کی گئی تو شہر کے عوام کو پیج سے فائدہ نہیں ہوگا۔

شہر کی صورتحال بدتر ہونے کے باوجود بھی کاروباری طبقہ سیالکوٹ کی کاروباری برادری کی طرح آگے نہیں آیا۔

اب دیکھنا یہ کہ جب وزیر اعظم کراچی کا دورہ کریں گے تو کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں کے لیے کیا اقدامات کریں گے؟

یہ بھی پڑھیے

پی ڈی ایم کا اجلاس استعفے جمع کرانے کے فیصلے پر ختم

متعلقہ تحاریر