امریکی سفیر کی پاکستان میں آزادانہ انتخابات کی حمایت کی یقین دہانی

امریکی سفیر نے پاکستان کے آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے امریکا کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔

امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔

نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

اس حوالے سے امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکا دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی تھی۔

اس حوالے سے دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

متعلقہ تحاریر