14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے الیکشن کرانے کا فیصلہ برقرار

14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے الیکشن کرانے کا فیصلہ برقرار،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست خارج کردی۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ 3 رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس منیب اختر شامل تھے۔
دوران سماعت وکیل الیکشن کمیشن نے کہا حالات کو دیکھ کرفیصلہ کیا کہ 14 مئی کوالیکشن نہیں ہوسکتے،9 مئی کا واقعہ بھی ہوگیا تھا۔
چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ اس نکتے کے بعد آپ کے پاس رہ ہی کیا جاتا ہے،عدالت نےکہا تھا آپ یہ فیصلہ خود نہیں کرسکتے،عدالت نے آپ کو ایک راستہ بتایا جوشفاف تھا،
جسٹس منیب اخترنے ریماکس دئیے کہ آٸین پاکستان عوام سے جڑا ہے،الیکشن میں تاخیر نہیں کی جا سکتی۔
الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی