پیر سے مہنگائی کے خلاف پالیسی پر عملدرآمد کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پیر سے مہنگائی کے خلاف پالیسی پر عملدرآمد کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کا تعین کر رہے ہیں۔ آئندہ ہفتے اشیائے خورونوش کی قیمت کم کرنے کیلئے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تعین کرنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی یا رسد کی کمی تو نہیں ہے۔ جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان پر اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے حکمت عملی کے تحت ایکشن لیتے ہوئے قیمتوں کو کم کریں گے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے