نعیم بخاری پی ٹی وی کو پستی میں گرا رہے ہیں، امتیاز گل
معاہدہ ختم ہونے سے پہلے ہی بغیر کسی انتباہ کے امتیاز گل کو ٹاک شو سے ہٹادیا گیا۔

سینیئر صحافی اور تجزیہ کار امتیاز گل سے ٹاک شو واپس لیے جانے پر انہوں نے پی ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں امتیاز گل نے کہا کہ انہوں نے اپنے صحافتی پیشے کو خطرے میں ڈال کر سرکاری نشریاتی ادارے (پی ٹی وی) کی ترقی میں حصہ ڈالا۔ لیکن غیرپیشہ ورانہ رویوں کی وجہ سے ادارہ چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں تھا۔
I have resigned from PTV after I was taken off my show for unexplained reasons.I staked my journalistic career for+contribution to national TV but unhealthy,unprofessional, psychophantic conditions left me with no option @ImranKhanPTI @NasimZehra @Fahdhusain @Matrixxmedia
— Imtiaz Gul (@ImtiazGul60) January 5, 2021
انہوں نے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں مئی 2020 میں شمولیت اختیار کی تھی۔
نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز گل نے کہا کہ ‘پی ٹی وی میں نیوز شو کے میزبان کی حیثیت سے میرا معاہدہ فروری 2021 تک تھا لیکن مجھے نامعلوم وجوہات کی بناء پر شو سے ہٹا دیا گیا’۔
انہوں نے بتایا کہ وہ سی این این چھوڑنے کے بعد ہچکچاتے ہوئے پی ٹی وی میں شامل ہوئے۔ وہ سینیئرانتظامیہ سے ناخوش تھے جس نے بڑی تبدیلیاں کیں۔ غیرپیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے اویس توحید جیسے سینئر صحافی بھی پہلے استعفیٰ دے چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
چیئرمین پی ٹی وی کی شخصیت کے مختلف پہلو
امتیاز گل کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی عامر ضیاء نے پی ٹی وی میں غیرپیشہ ورانہ ماحول کی وجہ سے صحافیوں کے رخصت ہونے پرافسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امتیاز گل اوراویس توحید جیسے پیشہ ور صحافیوں کو کھونا پی ٹی وی کے لیے اچھا اشارہ نہیں ہے۔
Losing professionals like @ImtiazGul60, @OwaisTohid is not a good sign for #PTV… Arbitrary decisions create unnecessary controversies & are harmful for the organisation. https://t.co/iEFqAhHTLK
— Amir Zia (@AmirZia1) January 5, 2021
اسلام آباد مقیم میں ڈان کے مدیرفہد حسین نے امتیاز گل کے استعفے پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہ پی ٹی وی میں یہ صورتحال ایک شاہانہ گندگی ہے۔
The situation at @PTVNewsOfficial is one royal mess. Instead of reforming this white elephant, present management appears to have taken a wrecking ball to it. PM @ImranKhanPTI should look into this mess before the rot becomes irreparable. Departure of @ImtiazGul60 is PTV loss https://t.co/ChoBatRRDR
— Fahd Husain (@Fahdhusain) January 5, 2021
اینکر پرسن ارشد شریف نے بھی پی ٹی وی کے چیئرمین نعیم بخاری پر تنقید کرتے ہوئے امتیاز گل کے استعفیٰ پر ٹوئٹ کیا ہے۔
Questionable appointment of sycophant in #PTV taking its toll.
Professionals like @ImtiazGul60 quit in frustration. pic.twitter.com/q0ObHSbvsS— Arshad Sharif (@arsched) January 5, 2021
پی ٹی وی کے نیوز اور کرنٹ افیئرز کی سابق سربراہ قطرینہ حسین نے امتیاز گل کی ٹوئٹ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ المیہ یہ ہے کہ اب کوئی پیشہ ور، قابل اینکر یا صحافی پی ٹی وی میں شامل ہونا نہیں چاہے گا۔ ہم سب کی محنت کو تباہ ہوتے دیکھنا مشکل ہے۔
I am so sorry about this. The tragedy unfolding is that no professional/competent anchor or journalist will now want to join PTV. Watching all our work being destroyed is tough
— Quatrina (@QuatrinaHosain) January 5, 2021
امتیاز گل سینٹرفارریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں جس کی بنیاد انہوں نے دسمبر 2007 میں رکھی تھی۔