میرا سیٹھی کی کتاب کے اشاعت سے قبل ہی چرچے

امکان ہے کہ یہ کتاب پاکستان میں رواں برس اپریل تک بُک اسٹالز پر دستیاب ہوجائے گی۔

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرا سیٹھی کی کتاب ‘آر یو انجوائنگ’ کے شائع ہونے سے قبل ہی اُس کے چرچے ہونے لگے ہیں۔

ووگ میگزین اورریفائنری 29 جیسے جریدوں کے تحت میرا سیٹھی کی پہلی کتاب ‘آر یو انجوائنگ’ رواں سال شائع ہونے والی کتب میں شامل ہے۔

ووگ کے سینئر ایڈیٹر کلو اسکامہ نے میرا سیٹھی کی کتاب کو ایک ’طاقتور‘ کتاب قرار دیا ہے۔ جبکہ ریفائنری 29 کے ڈپٹی ایڈیٹر کرسٹن آئورسن نے کہا ہے کہ یہ کتاب پڑھ کر خوشی ہوگی۔

امکان ہے کہ میرا سیٹھی کی یہ کتاب پاکستان میں رواں برس اپریل تک عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔ میرا سیٹھی کا تعلق باصلاحیت ستاروں کے گھرانے سے ہے۔ وہ ایک مشہور صحافی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی بیٹی ہیں۔ جبکہ ان کی والدہ جگنو محسن پنجاب اسمبلی کی رکن ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mira Sethi (@mira.sethi)

ان کے بھائی علی سیٹھی ایک مصنف اور موسیقار ہیں جنہیں سنہ 2019 میں شائع ہونے والے اپنے پہلے ناول "دی وش میکر” کے لیے عالمی سطح پر جانا جاتا ہے۔ میرا سیٹھی نے انگلینڈ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور پاکستان میں بطور اداکارہ اور ماڈل کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

چائے اور کتب بینی کا مزہ ساتھ ساتھ

وہ تقریباً ڈھائی سال تک وال اسٹریٹ جرنل میں اسسٹنٹ بک ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہی رہیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے