شہزاد رائے کی تصدیق پاکستان ایپ کس لیے ہے؟
گلوکار نے ایک ایسی ایپ تیار کرائی ہے جو اسکول اساتذہ اور عملے کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرتی ہے۔
پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار شہزاد رائے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘تصدیق پاکستان’ کے نام سے ایپ اور ویب سائٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گلوکار کے مطابق اس پلیٹ فارم سے اسکول انتظامیہ اپنے اساتذہ اور دیگر عملے کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتی ہے۔
اسکول بچوں کی پہلی درس گاہ ہوتی ہے اور حالیہ دور میں بچے کہیں پربھی محفوظ نہیں ہیں۔ ایسے حالات میں اسکول میں کام کرنے والے تمام اساتذہ اورعملے کے ممبران کے بارے میں معلومات رکھنا نہایت ضروری ہوگیا ہے۔
شہزاد رائے پاکستان کے تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے ایک عرصے سے کام کررہے ہیں۔ گلوکار اب ایک ایسی ایپ اور ویب سائٹ سے وابستہ ہوگئے ہیں جو ناصرف اسکول اساتذہ کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرتی ہے بلکہ اسکول میں موجود دیگر عملے کے ماضی سے متلعق اہم باتیں بھی سامنے لاتی ہے۔
ٹوئٹر پر ‘تصدیق پاکستان’ نامی ایپ کے بارے میں بتاتے ہوئے شہزاد رائے کا کہنا تھا اسکول ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں سیکڑوں افراد کام کرتے ہیں۔ ان تمام افراد کے ماضی کے بارے میں مکمل معلومات رکھنا بہت ضروری ہے۔ گلوکار نے بتایا کہ یہ ایپ سی پی ایل سی ، پولیس اور سیف پاکستان ویلفر ٹرسٹ کی مشترکہ کاوش سے بنائی گئی ہے۔ تصدیق پاکستان کے ذریعے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ ہمارے بچے جس اسکول میں پڑھتے ہیں وہاں کے استاد یا وہاں کام کرنے والے افراد ماضی میں کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث رہے ہیں یا نہیں؟ ایپ میں ورکرز کا گھریلو پس منظر بھی بیان کیا گیا ہے۔
How to do background check? @TasdeeqPakistan@CPLCSindh@sindhpolicedmc@ICT_Police@MinisterSindh@saeedghani1@OfficialDPRPP@kp_police1
@ballolice@ShkhRasheed@Shafqat_Mahmood pic.twitter.com/iQ8R65MTVp— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) January 18, 2021
یہ بھی پڑھیے
عروہ حسین سماجی شعور بیدار کرنے میں پیش پیش
عام طور پر اسکولز میں اساتذہ یا دیگر عملے کو نوکری پر رکھتے ہوئے ان کے ماضی کے بارے میں کوئی جانچ پڑتال نہیں کرائی جاتی۔ ایپ کے ذریعے اسکول انتظامیہ نہ صرف عملے کے ماضی بلکہ ان کے نفسیاتی مسائل کو بھی جان سکتی ہے۔ واضح رہے کہ شہزاد رائے کی اہلیہ سلمیٰ عالم بھی ایک فلاحی تنظیم دوربین سے وابستہ ہیں۔