سندھ حکومت نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کا آرڈر دے دیا

ویکسین یکم فروری کو پاکستان پہنچے گی اور آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے ہی لگنا شروع ہوجائے گی۔

سندھ کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے کہ صوبائی حکومت نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کا آرڈر دے دیا ہے۔ ویکسین یکم فروری کو پاکستان پہنچے گی اور آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے ہی لگنا شروع ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ چینی ویکسین ساز کمپنی ‘سائینو فارم’ سے کیا گیا ہے۔ یہ ویکسین ڈیڑھ ارب سے زیادہ رقم سے خریدی گئی ہے۔ تاہم پہلے مرحلے میں فرنٹ پر کام کرنے والوں کو لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں کرونا ویکسین لگانے کا آغاز فروری میں ہوگا

پاکستان کے پڑوسی ملک انڈیا میں مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین کو عالمی سطح پر منظوری مل چکی ہے اور وہاں ویکسین انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہے۔ جبکہ پڑوسی ملک میں فائزر کی ویکسین بھی برآمد کی گئی ہے جو لوگوں کو مرحلہ وار لگائی جا رہی ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات میں بھی چینی ساختہ اور امریکی ویکسینز عام دستیاب ہیں جو شہریوں کو لگائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر